
کیا کہا ؟ تم سوچنا چاہتے ہو؟ ارے میں کہتا ہوں سوچ کر کیا کرنا ہے؟
اور یہ ہر چیز کے بارے میں “کیا، کیوں، کب، کیسے اور کس طرح” کا سوال پوچھنے کے عادت جو تم نے پال لی ہے اس سے فوری طور پر چھٹکارا حاصل کرو۔۔۔
کیا تم نے دیکھا نہیں۔۔ ؟
جس کسی نے بھی سوچ کا گناہ کیا اس پر ادراک کا عذاب نازل ہوا۔۔۔ وہ عذاب جس کی پکڑ فوری اور شدید ہے۔۔۔
خدا ہم سب کوسوچ کی بدعت اور فکر کے کفر سے محفوظ رکھے۔۔
Be First to Comment